تحریک انصاف آئین اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پر ہر سطح پر بھرپور آواز اٹھائے گی
برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) شکیل گوہر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم تحریک انصاف آئین اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پر ہر سطح پر بھرپور آواز اٹھائے گی امپورٹڈ حکومت کا گھناونا چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جو رپورٹ جمع کرائی ہے وہ جھوٹ کا پلندہ اور مفاد پرست حکمرانوں کی لفظی ہیرا پھیری کا نادر نمونہ ہے جس کا مقصد عدلیہ کو گمراہ کر کے الیکشن سے فرار کا راستہ لینا ہے ہمارا کھلا موقف ہے کہ فوری الیکشن اگر حکومت ایک ہی دن الیکشن چاہتی ہے تو فوری قومی، سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیاں تحلیل کریں تو ایک ہی دن الیکشن ہوجائیں گے لیکن سازشی حکومت دھوکہ دہی سے کام لے رہی اور پنجاب اور کے پی کے میں آئین اور قانون کے مطابق الیکشن سے بھاگ رہی ہے ۔ہم حکومت سے اتفاق نہیں کرتے اور نہ ہی سیاسی بحران کا کوئی غیر آئینی حل تسلیم کریں گے ۔