پاکستان

ہم نے فیصل آباد سے الیکشن مہم کا آغازکردیا ہے، رانا ثنا اللہ

فیصل آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہم نے فیصل آباد سے الیکشن مہم کا آغازکردیا ہے، ہم الیکشن جیتیں گے اورترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے، 4 سال میں پی ٹی آئی نے فیصل آباد میں کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔

فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کی الیکشن کرانے کی دھونس دھمکیوں سے دباؤ میں نہیں آئیں گے، مسلم لیگ (ن) عوام میں موجود ہے، ہم نے ہمیشہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار حاصل کیا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن کوموقع ملا عوامی خدمت کی، پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں ترقیاتی کام نہیں کیے، 2018 سے پہلے ملک میں موٹرویز بن رہی تھیں، ملک ترقی کررہا تھا لیکن سازش کے تحت عمران خان کو لایا گیا، 2018 میں ملک پرمسلط کردہ ٹولے نے ترقی کا سفر روک دیا۔

 

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سی پیک نے 2020 میں مکمل ہونا تھا لیکن بدقسمتی سے 2018 میں پی ٹی آئی آگئی، سی پیک مکمل ہوتا تو آج ملک کوبحرانوں کا سامنا نہ ہوتا، لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ ہونے کے باوجود عمران خان کے تجرے کی کیا ضرورت تھی؟۔

رانا ثنا اللہ نے کہا جب بھی بحرانی کیفیت آئی مسلم لیگ ن نے آگے بڑھ کرملک کو سنبھالا، اب ہرکسی کومعلوم ہےعمران خان کو کیسے لایا گیا، آج وہی ثاقب نثارپی ٹی آئی کے ٹکٹ بیچ رہا ہے، آڈیو لیکس نے ثاقب نثار کا کردار بے نقاب کردیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button