تارکین وطن

مریم نواز کا کام صبح و شام قوم سے جھوٹ بولنا ہے  

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل)شیخ کاشف سینئر رہنما پاکسستان تحریک انصاف بیلجیئم  نے کہا ہے کہ   مریم نواز کا کام صبح و شام قوم سے جھوٹ بولنا ہے  عوام  ان کی فضول گفتگو پر دھیان نہیں دیتے  نون لیگ کے حواریوں نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے  عوام انہیں  کبھی معاف نہیں کریں گے  نواز شریف دنیا بھر کی سیر سپاٹے  کرنے میں مصروف  لیکن وطن واپس آنے سے ڈر رہے ہیں  عوام شریف خاندان اور نون لیگ کی حواریوں کی اصلیت کو اچھی طرح جان چکے ہیں  اب عوام ان کی کبھی جھانسے میں نہیں آئیں گے تحریک انصاف کی رہنماؤں  کا کہنا تھا  پی ٹی آئی کی کامیاب ریلیاں دیکھ کر فاشسٹ حکمران اس قدر بوکھلا گئے ہیں ملک کی سب سے بڑی عدالت کے ججوں کا بلاوجہ للکارنے لگے ہیں اور ان کے فیصلوں کو ماننے سے انکار کر رہے ہیں یہ آئین پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے امپورٹڈ حکمران عدلیہ پر حملہ کر کے خودکشی کی کوشش کر رہیں اور اپنے خون کا الزام عدلیہ پر لگانا چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں ان کی اس گھناونی سازش میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہیں نہ آئین شکنی کرنے دیں گے اور نہ ہی الیکشن سے بھاگنے دیں گے بلکہ عوامی طاقت سے ان کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لئے سمندر برد کر دیں گے اور اب انہیں لندن بھاگنے کا موقع بھی نہیں دیں گے انہیں قوم و ملک پر ڈھائے جانے والے ایک ایک ظلم کا حساب دینا پڑے گا اور ہم یہ حساب لے کر رہیں گے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button