تارکین وطن

 پی ڈی ایم  حکومت ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) شیخ کاشف سینئر رہنما پاکسستان تحریک انصاف بیلجی نے اپنے بیان میں کہا؛  عمران خان نے ہمیشہ ملکی اداروں کی بہتری کے لیے تعمیری تنقید کی ہے    پی ڈی ایم  حکومت ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے   نواز شریف اور آصف زرداری کی قیادت میں سیاسی دہشت گرد  ٹولہ اپنی ہٹ دھرمی سے ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے  انہوں نے کہا کہ  الیکشن کمیشن اور نگران حکومت اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں بلکہ امپورٹڈ حکومت کا آلہ کار بن کر اقتدار کے بھوکے حکمرانوں کی الیکشن نہ کرانے کی گھناوٗنی سازش کا حصہ بن گئے ہیں اب الیکشن کمیشن کے پاس اپنے عہدے پر رہنے کا اور نگران حکومت کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ہے اگر انہوں نے خود قوم کی جان نہ چحوڑی تو عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر عدالت انہیں گھر بھیج دے گی ورنہ قوم انہیں گھسیٹ کر اقتدار کے ایوانوں سے نکال کر باہر پھینک دے گی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button