بین الاقوامی

< > اسرائیل نے غزہ پر حملے بند کرنے سے انکار کردیا

مقبوضہ یروشلم: اسرائیل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ غزہ پر حملے جاری رکھیں گے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے فلسطینی مجاہدین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب ان کا کیا دھرا ہے، اُن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اسرائیل پر حملے کرنا بند کریں۔

اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر زاکی ہانیگبی نے یروشلم کے قریب ایک میونسپل پروگرام میں کہا ہے کہ ہم جنگ بندی کی بات چیت نہیں کرنا چاہتے۔ فلسطینی مزاحمتی گروپوں پر حملہ کرنا اسرائیل کی اولین ترجیح ہے۔

 

اسرائیل کے غزہ پر مسلسل فضائی حملوں کا آج پانچواں روز ہوچکا ہے جس میں اب تک بچوں سمیت 35 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیل فوج کی بمباری سے غزہ میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا۔
دوسری جانب غزہ میں اسلامی جہاد کے مسلح ونگ نے کہا کہ لڑائی پانچویں دن میں داخل ہونے کے بعد وہ راکٹوں کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ اسلامی جہاد نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے خود کو کئی مہینوں کے تصادم کے لیے تیار کیا ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button