1983، 2011 ورلڈکپ جیت کے لمحات مرنے سے پہلے دیکھنا چاہوں گا، گواسکر
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی سے آٹوگراف لینےکی دلچسپ وجہ بتادی۔
سابق بھارتی کپتان نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ آئی پی ایل دھونی کا آخری ہوسکتا ہے اور انکی ٹیم پلے آف مرحلے میں رسائی کیلئے اہم موڑ پر کھڑی ہے اور وہ دوبارہ میدان پر نظر آئیں گے یا نہیں! یہ کسی کو نہیں معلوم۔
میچ کے اختتام پر جب کھلاڑی کپتان کے ہمراہ گراؤنڈ کا چکر لگارہے تھے تو میں دھونی کی طرف بھاگا اور انکا آٹوگراف لیا، میری خوش قسمتی تھی کہ کیمرہ مین کے پاس قلم موجود تھا، میں دھونی کا شکر گزار ہوں، وہ میرے لیے جذباتی لمحہ تھا، دھونی نے بھارت کی کرکٹ کو ایک نئی جدت دی۔
مزید پڑھیں: گواسکر بھاگتے ہوئے دھونی کے پاس آٹوگراف لینے پہنچ گئے
سنیل گواسکر نے کہا کہ 1983 میں کپل دیو نے ورلڈکپ ٹرافی اٹھائی اور پھر ایم ایس دھونی کی قیادت میں بھارت نے 2011 میں ہوم گراؤنڈ پر ورلڈکپ جیتا، یہ وہ لمحات ہیں جنہیں میں مرنے سے پہلے دیکھنا چاہوں گا۔
مزید پڑھیں: گمبھیر، کوہلی لڑائی؛ گواسکر کا دونوں کرکٹرز کو معطل کرنے کا مطالبہ
قبل ازیں گزشتہ دنوں کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے میچ کے بعد کمنٹری ٹیم میں شامل گواسکر تیزی سے دھونی کی جانب بڑھے اور اپنی شرٹ پر ہی انکا آٹوگراف لیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی اور سابق کپتان کو خوب پذیرائی ملی تھی۔