سلمان خان کی بہن نے زیور چوری کرنے کے الزام میں ملازم کو گرفتار کروا دیا
ممبئی: بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی بہن ارپیتا خان نے ان کے اپارٹمنٹ سے ہیروں کی مہنگی بالیاں چوری ہونے پر ممبئی پولیس میں شکایت درج کروادی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے چوری کے الزام میں مبینہ طور پر ارپیتا خان کے گھر کے ملازم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم کی شناخت سندیپ کے نام سے کی گئی ہے امبی واڑی کچی بستیوں کا رہنے والا ہے اور ارپیتا خان کے گھر میں گھریلو ملازم کے طور پر کام کرتا ہے۔
Advertisement
View this post on Instagram
A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
ارپیا نے اپنی شکایت میں کہا کہ اُن کی 5 لاکھ روپے مالیت کی ہیروں کی بالیاں میک اپ ٹرے میں رکھی ہوئی تھیں جو غائب ہو گئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملازم سندیپ کے گھر سے ہیروں کی بالیاں برآمد کر لی گئی ہیں اور اسے پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ ملازم پر آئی پی سی کی دفعہ 381 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔