پاکستان

عمران خان کو کارکنان کی نہیں،اپنی اور اپنی بیوی کی فکرہے؛ بیٹی شیریں مزاری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر رہنما اور سابق وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے اپنی ماں کی گرفتاری پر عمران خان کے رویے کی شدید الفاظ میں تنقید کی ہے۔

مقامی ٹیلی وژن کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی سابق وفاقی وزیر کی بیٹی ایمان مزاری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اپنے کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاری پر عدم دلچسپی اور بے فکری پر حیرت کا اظہار کیا۔

ایمان مزاری نے کہا کہ میری والدہ شیریں مزاری نے تحریک انصاف کے لیے بڑی جدوجہد کی اور اپنا وقت دیا لیکن جب وہ گرفتار ہوئیں تو قیادت نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔

 

ایمان مزاری نے شکوہ کیا کہ والدہ کی گرفتاری کے پانچ یا چھ دن بعد عمران خان نے گرفتاری کے خلاف میری والدہ کے حق میں بیان دیا۔ اس وقت عمران خان کو صرف اپنی اور اپنی اہلیہ کی پڑی ہوئی ہے۔

یاد رہےکہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 9 مئی کو ملک گیر احتجاج میں جی ایچ کیواور کور کمانڈر ہاؤس پر حملے سمیت سول اور ملٹری تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا تھا جس پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم 17 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر شیریں مزاری کو رہا کردیا گیا تھا تاہم پنجاب پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button