بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات سے کشمیر کاز ایک مؤثر عالمی آواز سے محروم ہو گیا
چوہدری نصیراحمد کا اظہارِ تعزیت

برسلز (امن نیوز) یورپی یونین کے لیے صدارتی مشیر چوہدری نصیر احمد نے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے کشمیر کاز ایک ایسی مؤثر اور متحرک آواز سے محروم ہو گیا ہے جو طویل عرصے تک عالمی سطح پر کشمیری عوام کے حقوق کی ترجمانی کرتی رہی۔

چوہدری نصیراحمد نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنی سیاسی و سفارتی زندگی مسئلہ کشمیر کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے یورپی یونین، یورپی پارلیمنٹ اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر کشمیری عوام کے موقف کو مدلل اور پراثر انداز میں پیش کیا، جس سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملی۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نہ صرف ایک مدبر سیاسی رہنما تھے بلکہ وہ کشمیری عوام کے حقوق کے لیے ایک مضبوط وکیل کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ ان کی خدمات، جدوجہد اور کاوشیں کشمیری تاریخ کا اہم حصہ ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا طویل عرصے تک محسوس کیا جائے گا۔
چوہدری نصیراحمد نے کہا کہ وہ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور کشمیری عوام کے لیے مرحوم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے





