کھیل وکھلاڑی

آئی پی ایل؛ ہر ڈاٹ بال پر بھارتی بورڈ 500 درخت لگائے گا! مگر کیوں

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے پلے آف مرحلے کے میچز دوران ہونے والی ہر ڈاٹ بال پر 500 درخت لگائے گا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کیلئے بی سی سی آئی نے پورے ہندوستان میں درخت لگانے کا منفرد اقدام اٹھایا جس کو دنیا بھر میں خوب سراہا جارہا ہے۔

گزشتہ روز آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر میچ میں گجرات ٹائٹنز اور چنائی سپر کنگز کی ٹیمیں چدمبرم اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں، اس میچ میں چنائی نے فتح حاصل کی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تاہم میچ سے قبل بورڈ نے ہر ڈاٹ بال پر ہندوستان میں 500 درخت لگانے کا اعلان کیا۔

 

مزید پڑھیں: رائل چیلنجرز کی ٹیم آئی پی ایل سے باہر؛ نوین، کوہلی کا مذاق اڑانے لگے

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میچ کے دوران بالرز کی جانب سے 84 ڈاٹ بالز کروائی گئیں جس کا مطلب ہے کہ بھارتی بورڈ 42 ہزار درخت لگائے گا اور یہ سلسلہ اگلے تین میچز تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل سینچری؛ کوہلی کے مداحوں نے نوین، گمبھیر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بورڈ کی جانب سے آئی پی ایل میچ کے دوران لائیو کمنٹری میں دلچسپ پیش رفت کا انکشاف کیا گیا، لیگ کے آفیشل براڈکاسٹرز نے تخلیقی طور پر اسکور کارڈ پر ڈاٹ بال کے بجائے درخت کا ایموجی دکھایا، جو ایک اہم ماحولیاتی اقدام کا اشارہ تھا۔

اس اقدام کو گرین ڈاٹ بالز کا نام دیا گیا ہے، لائیو کمنٹری کے دوران نشریاتی اداروں کا تذکرہ کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کو آگاہی فراہم کی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button