کھیل وکھلاڑی

آئی پی ایل سٹہ لیگ؛ جواریوں کی کُھل کر کمائی

کراچی: آئی پی ایل سٹہ لیگ بن گئی، جواریوں کے وارے نیارے ہوگئے جب کہ پلیئنگ الیون سے لے کر چوکوں چھکوں تک ہر چیز پر داؤ کھیلا جاتا ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ کا ہر سال شائقین سے زیادہ سٹہ مافیا کو انتظار رہتا ہے، اس میں بڑے پیمانے پر جوا کھیلا جاتا ہے، بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق میچ شروع ہونے سے پہلے ہی داؤ لگنا شروع ہوجاتے ہیں، سب سے پہلے کون پلیئنگ الیون میں ہوگا اور کون باہر بیٹھے گا اس پر جوا ہوتا ہے، اس کے بعد ٹاس پر رقم لگائی جاتی ہے، میچ کا نتیجہ ایک طرف چوکوں چھکوں پر رقم لگی ہوئی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل میں فکسنگ کی بازگشت سنائی دینے لگی

 

اگر جواری کی پیشگوئی کے مطابق چوکا لگے تو 50 ہزار روپے ملتے ہیں ، اگر آخری گیند پرچھکا پڑ جائے تو داؤ کھیلنے والے کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ روپے منتقل ہوجائیں گے، یہ کام سرعام ہورہا ہے۔

گزشتہ دنوں حیدرآباد دکن میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران پولیس نے پچ سائیڈرز کے ایک گروہ کو گرفتار کیا ،یہ لوگ نشریات میں چند سیکنڈز کی تاخیر سے فائدہ اٹھانے کیلیے اسٹینڈز میں بیٹھ کر جوا کھیل رہے تھے، حیدرآبادد دکن کے ہی ایک فارم ہاؤس پر پولیس نے چھاپا مارکر 4 افراد کو حراست میں لیا، ان کے قبضے سے 40 لاکھ روپے ضبط کیے گئے، بینک اکاؤنٹ میں موجود 30 لاکھ روپے بھی منجمد کردیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی امپائر کو فکسنگ الزامات میں دھر لیا گیا

آئی پی ایل کے آغاز سے قبل ہی سائبر قوانین کے تحت بکیز کے مختلف اڈوں پر چھاپے مارے گئے تھے، اس میں بھی 50 لاکھ روپے ضبط اور 12 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، ان سے کوئی بھی فرق نہیں پڑا اور بڑے پیمانے پر آئی پی ایل میں بدستور سٹہ کھیلا جارہا ہے، ایک نوجوان کی بڑی رقم ہارنے پر خودکشی کی رپورٹس بھی سامنے آئیں، بھارت میں چند گیمنگ ایپس کے ذریعے بھی جوا کھلایا جارہا ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button