پاکستان
اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 بھائیوں سمیت 3 فلسطینی نوجوان شہید
غزہ: مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت میں مزید 3 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے جن میں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں قابض اسرائیلی فوج نے دو بھائیوں 21 سالہ ظافر عبدالرحمان اور 22 سالہ جواد عبدالرحمان کو گولیاں مار کر بیدردی سے قتل کردیا۔
ایک اور واقعے میں سفاک اسرائیلی فوج نے بیت امر میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا جسے اسپتال لے جایا گیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث نوجوان جانبر نہ ہوسکا۔
بیت امر میں شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ایک دن میں اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 3 ہوگئی۔