کھیل وکھلاڑی

’’ کچھ لوگ خود کو قانون سے بڑا سمجھتے ہیں‘‘

دہلی: سابق امپائر ڈیرل ہارپر نے کہا ہے کہ کچھ لوگ خود کو قانون سے بڑا سمجھتے ہیں۔

آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر میں گجرات ٹائٹنز کیخلاف کپتان چنئی سپرکنگز مہندرا سنگھ دھونی کے طرزعمل نے سابق امپائر ڈیرل ہارپر کو ناراض کردیا، وہ یہ کہنے پرمجبور ہوگئے کہ کچھ لوگ خود کو قانون سے بڑا سمجھتے ہیں۔

دھونی اننگز کا 16 واں اوورسری لنکن بولر متھیشا پراتھینا سے کرانا چاہتے تھے لیکن اس سے قبل چنئی کے پلیئرز کپتان کے گرد جمع ہوکر وقت ضائع کرنے لگے، ہردیک پانڈیا کی ٹیم کو اس وقت 30 گیندوں پر 71 رنز درکار تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں: گواسکر بھاگتے ہوئے دھونی کے پاس آٹوگراف لینے پہنچ گئے

امپائرز کی جانب سے دھونی کو بتایاگیا تھا کہ سری لنکن پیسر 4 منٹ کے لیے فیلڈ سے باہر گئے تھے ، قواعد کے مطابق انھیں دوبارہ بولنگ کرنے سے قبل اتنا ہی وقت میدان میں لازمی گزارنا چاہیے، یہ چارمنٹ کا وقت پورا کرنے کے لیے دھونی نے تاخیری حربے اپنائے جو امپائر ہارپر کو ناگوار گزرے۔

سابق کپتان سنیل گاوسکر نے بھی اس انداز کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button