پاکستان

پاکستان اٹلی کے درمیان ٹیکنالوجی منتقلی کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور اٹلی کے درمیان ٹیکنالوجی منتقلی کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

پاکستان اور اٹلی کے درمیان ماحولیاتی تبدیلی، تجارت و ثقافت اور زراعت و تعلیم کے شعبوں میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کے سلسلے میں’روڈ میپ فار کوآپریشن’ پر دستخط کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن اور اٹلی کی نائب وزیر خارجہ ماریہ تریپودی نے اطالوی وزارت خارجہ میں اجلاس کی شریک صدارت کی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ترکی، امارات اور اٹلی کو پاکستانی برآمدات میں 100 فیصد سے زائد اضافہ

فریقین نے اگلے ہفتے اسلام آباد میں اطالوی تجارتی ایجنسی کے دفتر کے قیام کو سراہتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور واٹر مینجمنٹ میں تعاون کے لیے مشترکہ فریم ورک قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے لیے ویزوں کے خاتمے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین نے مائیگریشن اینڈ لیبر موبیلٹی کے لیے فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں پاکستان اور اٹلی کے تاجروں نے شرکت کی۔ تقریب کا اختتام روڈ میپ فار کوآپریشن پر دستخط کے ساتھ ہوا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button