شوبز

خلیل الرحمٰن قمر کے آئندہ ڈرامے’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ کے مرکزی اداکاروں کے نام سامنے آگئے ویب ڈیسک بدھ 31 مئ 2023

کراچی: نامور ڈارمہ نگار خلیل الرحمان قمر کے آئندہ ڈرامے ’’ میں منٹو نہیں ہوں‘‘ کے مرکزی اداکار اور اداکارہ کے نام سامنے آگئے۔

’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ مختلف وجوہات کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے جو جلد ہی ناظرین کیلئے پیش کیا جائے گا، ڈرامے میں مہوش حیات اور پھر مایا علی کے کام کرنے کے بارے میں بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن کسی خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

خلیل الرحمان قمر نے نجی ٹی وی کے پروگرام ’’مذاق رات‘‘ میں اپنے آئندہ ڈرامے کے مرکزی اداکروں کے ناموں سے پردہ اٹھادیا، خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ میرے اگلے ڈرامے ’’ میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں ہمایوں سعید مرکزی کردار کریں گے۔

 

پروگرام کے میزبان واسع چوہدری نے جب ان سے مرکزی اداکارہ کے بارے میں پوچھا تو خلیل الرحمٰن قمر نے خوش اسلوبی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن والوں نے مجھے ابھی سجل علی کا نام لینے سے منع کیا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ہمایوں سعید کا آخری ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ تھا تاہم اسکے بعد وہ فلموں میں تو نظر آئے لیکن شائقین کی جانب سے ٹی وی ڈراموں میں انکی کمی کو محسوس کیا جارہا تھا لیکن اب ہمایوں سعید کے مداح انہیں خلیل الرحمٰن قمر کے ڈرامے ’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں مرکزی کردار کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button