مراکشی سکیورٹی گارڈ میچ میں ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگتا رہا، ویڈیو وائرل
دوحا: قطر میں جاری مراکش اور اسپین کے درمیان میچ میں سیکیورٹی پر مامور گارڈ اپنی ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگ رہا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش نے اسپین کو سنسنی خیز میچ میں پنالٹی ککس پر 0-3 سے شکست دی تاہم میچ میں مراکش سے تعلق رکھنے والا سیکیورٹی گارڈ فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھا اور ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں کررہا تھا۔
فٹبال ورلڈکپ کے دوران جہاں ہمیں شاندار مقابلے دیکھنے کو مِل رہے ہیں وہیں گراؤنڈ سے باہر ہونے والے واقعات بھی دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں، میچ میں فتح کے بعد مراکش کے کھلاڑیوں سجدہ ریز ہوگئے اور فلسطینی پرچم لہرائے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
واضح رہے کہ مراکش نے اسپین کو شکست دیکر پہلی بار کواٹر فائنل تک رسائی کا اعزاز حاصل کیا اور سابق عالمی چیمپیئن کو میگا ایونٹ سے باہر کردیا ہے۔
مراکش فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی چوتھی افریقی ٹیم ہے، اس سے قبل 1990 میں کیمرون، 2002 میں سینیگال اور 210 میں گھانا یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔