پاکستان

رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ، الیکشن کمیشن نے اعدادوشمار جاری کردیے

اسلام آباد:   ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار تک پہنچ گئی، الیکشن کمیشن نے اعدادوشمار جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے 31 مئی 2023 تک کے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جن کے مطابق ملک میں  رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق  مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ 48 ہزار 816  اورخواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 14 ہزار 782  ہے۔

 

رجسٹرڈ ووٹرز میں  مرد ووٹرز کا تناسب 54.02  فیصد اور خواتین ووٹرز کا  45.98 فیصد ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 379 ہے، جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 64 لاکھ 88 ہزار 841 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

خیبرپختونخوا میں  رجسٹرڈ ووٹرز کی  تعداد 2 کروڑ 15 لاکھ 82 ہزار 556  ہے جبکہ بلوچستان میں  52 لاکھ 60 ہزار 247 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  10 لاکھ 25 ہزار 575  رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button