بین الاقوامی

بھارت؛ منی پور فسادات میں خاندان کو ایمبولینس میں زندہ جلا دیا گیا

نئی دہلی: بھارت کی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے دوران ایمبولینس میں  موجود خاندان کو زندہ جلا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں ہنگاموں کے دوران  جلائی گئی ایمبولینس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سوار تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ماں، بچہ اور ان کا ایک رشتے دار شامل ہیں۔

منی پور کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ ہے اور موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند ہے۔ سیکورٹی فورسز نے مقامی افراد سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

 

ریاست منی پور میں ہندو اور عیسائی برداری میں 3 مئی سے نسلی فسادات جاری ہیں اور اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ فسادات کے باعث 35 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button