کھیل وکھلاڑی

فرنچ اوپن، جوکووچ نے 23 واں گرینڈ سلم جیت لیا

کراچی: نووک جوکووچ نے 23واں گرینڈ سلم جیت کر رافیل نڈال سے عالمی ریکارڈ چھین لیا،سربیئن اسٹار نے فرنچ اوپن کے فائنل میں کیسپر رووڈ کو ٹھکانے لگاکر تاریخ رقم کردی۔

سربیا کے نووک جوکووچ نے فرنچ اوپن کے فائنل میں ناروے سے تعلق رکھنے والے کیسپر رووڈ کو اس بار بھی ٹرافی سے محروم کردیا، انھوں نے پہلا سیٹ 6-7 (7/1) سے نام کیا جبکہ دوسرے سیٹ میں ان کی جیت کا اسکور 3-6 رہا جبکہ تیسرے سیٹ میں 7-5سے ملنے والی کامیابی نے انھیں کیریئر کے 23 ویں ریکارڈ گرینڈ سلم کا حقدار بنوادیا، وہ اس سے قبل 22 ٹائٹلز جیت کر رافیل نڈال کے ہمراہ ریکارڈ میں ساجھے داری اختیار کیے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 377 ہفتے نمبر ون، نوواک جوکووچ نے اسٹیفی گراف کا ریکارڈ برابر کردیا

Advertisement

راجرفیڈرر 20 گرینڈ سلم ٹرافیز کے ہمراہ تیسرے نمبر پر ہیں، پیٹ سمپراس 14، روئے ایمرسن 12 جبکہ بورن برگ اور راڈ لیور 11، 11 جبکہ بل ٹائیڈن 10 ٹائٹل کے ساتھ نمایاں ہیں۔

ویمنز ڈبلز ٹرافی چینی پلیئر ڑی وانگ اور چائنیز تائپے کی سو وائی ہائش نے قبضے میں کرلی، انھوں نے فائنل میں امریکا کی ٹیلر ٹائون سینڈ اور کینیڈا کی لیلی فرنانڈز کو شکست دے دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button