انٹر نیشنل

بیلجیئم میں پہلی یورو ٹی20 لیگ کا انعقاد، بین الاقوامی کھلاڑی شرکت کریں گے

-اس لیگ کا مقصد صرف کرکٹ کا مقابلہ کروانا نہیں بلکہ بیلجیئم میں کرکٹ کو فروغ دینا ہے عمیر بٹ

 برسلز-( امن نیوز انترنیشنل ) بیلجیئم میں 6 جون سے 14 جون تک ٹی20 کرکٹ کا بڑا میلہ منعقد کیا جائے گا، جس کا اعلان بیلجیئم کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین عمیر بٹ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ان کے دور صدارت میں یورو ٹی20 بیلجیئم لیگ کا انعقاد ہو رہا ہے، جس پر انہیں بے حد خوشی اور فخر ہے۔ لیگ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی اور دنیا بھر سے بین الاقوامی کھلاڑی بیلجیئم پہنچیں گے۔ یہ ایونٹ ڈیسٹینو لیجنڈز کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے اور اسے بیلجیئم کرکٹ فیڈریشن کی باضابطہ منظوری حاصل ہے۔

عمیر بٹ کا کہنا ہے کہ اس لیگ کا مقصد صرف کرکٹ کا مقابلہ کروانا نہیں بلکہ بیلجیئم میں کرکٹ کو فروغ دینا، نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع دینا اور بیلجیئم کو یورپ میں کرکٹ کے ابھرتے ہوئے مرکز کے طور پر متعارف کرانا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لیگ کی ڈرافٹ تقریب 24 مارچ کو ایک تاریخی قلعے میں منعقد ہوگی، جہاں ٹیمیں اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button