عاصم اظہر اور میرب علی شادی کب کریں گے؟ اداکارہ نے بتا دیا
لاہور: اداکارہ و ماڈل میرب علی نے گلوکار عاصم اظہر اور اپنی شادی کے حوالے سے انکشاف کر دیا۔
اداکارہ میرب علی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ’دی ٹاک ٹاک شو‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور شوبز سمیت کئی موضوعات پر بات کی۔
پروگرام کے میزبان حسن چودھری نے میرب سے سوال کیا کہ وہ اور عاصم شادی کب کرنے والے ہیں؟
Advertisement
جس پر میرب نے بتایا کہ ان کی اور عاصم کی منگنی پسند سے مگر گھر والوں کی رضامندی سے ہوئی اور شادی بھی جب گھر والے فیصلہ کریں گے تب ہی ہوگی۔
میرب علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے شادی کے حوالے سے سوچ نہیں رکھا ابھی وہ اپنی پڑھائی مکمل کر رہی ہیں مگر جلد ہی شادی بھی کر لیں گی۔
میرب نے کم عمری سے ہی ماڈلنگ اور پھر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا میرب ان دنوں وکالت کی ڈگری حاصل کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی گزشتہ برس ہوئی تھی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہوئے۔