شوبز

بالی وڈ کی پانچ امیرترین اداکاراؤں کے نام سامنے آگئے

ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری میں اکثر مرد اداکاروں کے اثاثوں کا ذکرعام ملتا ہے لیکن درحقیقت خواتین فنکار بھی اس معاملے میں پیچھے نہیں ہیں، آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ بھارت کی پانچ امیر ترین اداکارائیں کون ہیں۔

(۱) ایشوریہ رائے

پہلے نمبر پر امیرترین اداکارہ کا اعزاز ایشوریہ رائے بچن کو حاصل ہے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 824 کروڑ انڈین روپے ہے، شادی کے بعد اگرچہ وہ شوبز میں کم وقت دے رہی ہیں لیکن ان کی نیٹ ویلیو پر فرق نہیں پڑا ہے۔

 

(۲) پریانکا چوپڑا

دوسرا نمبر پریانکا چوپڑا کا ہے جنہوں نے امریکی گلوکار نک جوناس سے شادی کی ہے اور وہ بالی وڈ کے ساتھ ہالی وڈ انڈسٹری میں بھی اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں، ان کے اثاثوں کی مالیت 577 کروڑ روپے ہے۔

(۳) دیپیکا پڈوکون

تیسرے نمبر بالی وڈ میں راج کرنے والی دیپیکا پڈوکون کا ہے جن کی اداکاری کی صلاحیتیں پوری انڈسٹری میں مشہور ہیں، ان کے اثاثوں کی مالیت 330 کروڑ روپے ہے۔

(۴) مادھوری ڈکشٹ

مادھوری ڈکشٹ نے ماضی قریب میں بالی وڈ انڈسٹری میں لوگوں کے دلوں پر راج کیا اور آج بھی ان کے دیوانے کم نہیں ہیں، ان کے اثاثوں کی مالیت 280 کروڑ روپے ہے۔

(۵) کترینہ کیف

کترینہ کیف کو ہندی سینما میں نہایت اہم مقام حاصل ہے اور وہ بالی وڈ کی متعدد بلاک بسٹر فلموں کا حصہ رہی ہیں ان کے اثاثوں کی ویلیو 164 کروڑ روپے ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button