پاکستان
پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کی گھر بیٹھے سہولت متعارف

پنجاب حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے دستک ایپ کو ڈی ایل آئی ایم ایس سے منسلک کیا، جس سے شہری گھر بیٹھے لرنر لائسنس حاصل کر سکتے ہیں اور لائسنس کی تجدید بھی کروا سکتے ہیں۔
پنجاب حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کی خدمات کو آسان بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ حکومت نے دستک ایپلی کیشن کو ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (DLIMS) سے جوڑ دیا ہے۔ اس اقدام سے شہری دستک ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، ساتھ ہی لائسنس کی معیاد ختم ہونے پر تجدید کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق، یہ سہولت عوام کو دفاتر کے چکر لگانے سے بچائے گی اور لائسنس حاصل کرنے کا عمل مزید سہل بنائے گی۔




