’’پاکستان، بھارت کے میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں کیوں نہیں ہیں‘‘
سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ورلڈ ٹیسٹ چیمئین شپ کے شیڈول پر سوالات اُٹھا دیئے۔
سابق بھارتی کھلاڑی نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز نہ رکھوانے پر سوال اُٹھایا کہ دونوں ممالک روایتی حریف ہیں اور انکے میچوں کو بڑے ٹورنامنٹس میں آئی سی سی خوب کمائی کیلئے استعمال کرتا ہے لیکن ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کوئی میچ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی تناؤ کے باعث دونوں ٹیمیں دو طرفہ سیریز میں ایک دوسرے کے مدمقابل نہیں آتیں تاہم آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کے میچز کو شیڈول رکھا جاتا ہے کہ لوگوں کی توجہ اور کمائی کا ذریعہ بنایا جاسکے۔
Advertisement
مزید پڑھیں: ایک میچ کی بنیاد پر ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کا فیصلہ نہیں ہونا چاہیے، آکاش چوپڑا
آکاش چوپڑا نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ابتدائی دو سائیکل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی ٹیسٹ میچ نہیں رکھا جبکہ سال 2023 سے 2025 کے درمیان بھی دونوں ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹیسٹ میچز کھیلنے سے محروم رہیں گی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ سمجھتا ہوں، آکاش چوپڑا
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو چاہیے کہ پہلا یا دوسرا میچ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان رکھتے تاکہ ٹورنامنٹ کی شروعات اچھی ہو جس سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی ریٹنگ بھی اوپر جائے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم ٹیسٹ میں کوہلی سے کوسوں آگے نکل گئے
سابق کرکٹر نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ آئی سی سی کے دائرہ کار میں آتا ہے اس لیے تمام میچز کا ذمہ انہیں کا ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ سال 2012 کے بعد سے دونوں ٹیمیں دو طرفہ سیریز کھیلنے سے محروم ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے سال 2007 میں آخری بار ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی۔