پاکستان

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

کراچی:  6 ہفتے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 4ارب ڈالر سے متجاوز ہونے سے انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کو ڈالر کی تنزلی ہوئی، اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر بڑھ کر 297روپے کی سطح پر آگیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر میں ایک موقع پر 21پیسے کی کمی اور بعدازاں 24پیسے کا اضافہ بھی ہوا لیکن کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 17پیسے کی کمی سے 287.19 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید 2روپے کے اضافے سے 297روپے کی سطح پر بند ہوئے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے ایک ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی بات چیت مکمل ہونے،  بینک آف چائنا سے 30کروڑ ڈالر قرض کی بات چیت کی اطلاعات، عیدالاضحی کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر بڑھنے کے ساتھ زرمبادلہ میں برآمدی آمدنی بھنائے جانے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی بڑھ گئی ہے۔

 

ڈالر کی سپلائی میں اضافے کی وجہ سے  روپے پر دباؤ بتدریج گھٹتا جارہا ہےتاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈیمانڈ محدود ہے لیکن سپلائی رک گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام سے 30جون تک قرض پروگرام کی بحالی سے متعلق کوئی سگنل نہ ملنے اور وزیر خزانہ کی جانب سے مبہم اشاروں کی وجہ سے تجارتی وصنعتی حلقوں میں پروگرام کی بحالی کو مشکوک انداز میں دیکھا جارہا ہے جو روپے پر دباؤ کا باعث بن سکتا ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button