شوبز

’لگان‘ عامر خان کے بجائے ابھیشیک بچن کو آفر کی گئی تھی، تازہ انکشاف

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’لگان‘ ابتدائی طور پر ابھیشیک بچن کو آفر ہوئی لیکن انہوں نے اسے کرنے سے انکار کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا سے تازہ گفتگو میں اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں یقین تھا کہ وہ اس کردار کیلئے ٹھیک نہیں ہیں اور اس وقت ایسی بڑی فلم کیلئے ان کی عمر اور تجربہ کم تھا۔

ابھیشیک بچن نے مزید بتایا کہ انہیں علم تھا کہ ’لگان‘ ایک بڑی فلم بننے جارہی ہے لیکن وہ اس وقت اس کیلئے تیار نہیں تھے۔

 

اداکار کا کہنا تھا کہ عامر خان نے ’لگان‘ میں اپنی بے مثل اداکاری سے جادو بھر دیا اور وہ کردار ان کی قسمت میں تھا۔

اسپورٹس ڈراما بلاک بسٹر ’لگان‘ کو 2001 میں ریلیز کیا گیا جس میں عامر خان اور گریسی سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور فلم ریلیز کے ساتھ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button