پاکستان

9مئی واقعات؛ مرکزی کردار ادا کرنے پر ایک اہم شرپسند گرفتار

اسلام آباد: سانحہ 9 مئی کی اشتعال انگیزی میں مرکزی کردار ادا کرنے پر شناخت کے بعد ایک ایم شرپسند کو گرفتار کر لیا گیا۔

شرپسند سہراب لوئر دیر ماندیش کا رہائشی ہے۔ ورثاء نے شدید الفاظ میں شرپسندوں اور یومِ سیاہ کے المناک واقعات کی مذمت کی ہے۔

سہراب کے چچا نے بھتیجے کی شرپسندی کا اعتراف کیا اور سانحے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ میں 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں، ہمارا بھتیجا 9 مئی کے شرپسند واقعات میں گرفتار ہے۔

Advertisement

شرپسند سہراب کے چچا نے کہا کہ میں خبردار کرتا ہوں نوجوان نسل کو کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اشتعال انگیز تقاریر اور نظریہ سے اپنے بچوں کو دور رکھیں۔ یہ ایک پروپیگنڈا ہے جو نوجوان نسل کو خراب کر رہا ہے۔ عمران خان ایک پروپیگنڈے پر کام کر رہے ہیں‘‘۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button