شوبز

ملک میں خواتین کیلئے سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟ آغا علی نے بتا دیا

کراچی: پاکستان شوبز کے اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔

حال ہی میں آغا علی ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے شوبز سمیت ملک کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

آغا علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے کئی شہروں کا سفر کیا ہے اور اس دوران انہوں نے پاکستان کے ایک سب سے بڑے مسئلے کو محسوس کیا۔

Advertisement

اداکار کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کا ایک اہم مسئلہ یہ ہے کہ ہماری خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ آغا علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوران سفر غور کیا کہ کوئی بھی خاتون اکیلی سفر کرتی دکھائی نہیں دی۔

خواتین ایک شہر سے دوسرے شہر یا کہیں بھی اکیلے نہیں جا سکتیں کیونکہ وہ خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتیں اور ہم ہمیشہ ایک محفوظ اور قدامت پسند معاشرہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

آغا علی نے کہا کہ ان کی خواہش ہے پاکستان میں حالات بہتر ہوں اور خواتین اکیلے سفر کرتے ہوئے خود کو محفوظ محسوس کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button