پاکستان

بینظیر سم حاصل کرنے کا آخری دن 30 جون

بینظیر سم رکھنے والی خواتین کے لیے اہم ہدایات جاری۔ 30 جون 2026 تک سم حاصل کرنا ضروری، بائیو میٹرک تصدیق اور ڈیجیٹل والٹ فعال کرنے کے عمل کی تفصیل۔

بینظیر سم رکھنے والی خواتین کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ 30 جون 2026 تک سم حاصل کرنا لازمی ہے۔ جن خواتین نے پہلے ہی سم حاصل کرلی ہے، وہ اپنے متعلقہ بینک کے قریبی ریٹیلر سے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کر کے اپنا ڈیجیٹل والٹ فعال کروائیں۔ اگر ابھی تک سم حاصل نہیں کیا ہے، تو موبائل فون اور شناختی کارڈ کے ساتھ قریبی بی آئی ایس پی دفتر جائیں۔ سم حاصل کرنے کے تین دن بعد ڈیجیٹل والٹ فعال کرنا ضروری ہے۔ مستقبل میں تمام وظائف اور معاونت اس ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے منتقل کی جائیں گی، جس سے سہولت اور شفافیت بڑھے گی۔ یہ پروگرام خواتین کو مالیاتی خدمات تک بہتر رسائی فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button