تارکین وطن

یہ بڑے نصیب کی بات ہے

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) ای یو پاک بیلجیئم فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری زاہد رضا بھدر نے حج کی ادائیگی سے قبل امن نیوز انٹرنیشنل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حج اسلام کا پانچواں رکن ہے جسے اللہ تعالٰٰی نے ہر صاحب استطاعت عاقل، بالغ، صحت مند، تندرست مسلمان مرد عورت پر زندگی میں ایک مرتبہ فرض قرار دیا ہے۔ حج ایک ایسی جامع عبادت ہے جس میں بڑی گہری معاشرتی اور تمدنی مصلحتیں کار فرماہیں۔

حج کے ایام میں امیر وغریب، شاہ وگدا، گورے کالے، تمام زبانوں، رنگ و نسل اور ہر خطہ ارض کے لوگ ایک ہی لباس اور ایک ہی صف میں کھڑے نظر آتے ہیں۔

ایک ہی طرح کی عبادت کرتے، ایک ہی طرح کے بستر (زمین) پر سوتے اور ایک ہی طرح سے اپنے ربِّ ذوالجلال کے دربار میں عجزو انکسار کی تصویر بنے روتے، گڑگڑاتے آہ وزاری کرتے اور آنسو بہاتے نظر آتے ہیں۔ سفر حج کے دوران مختلف مراحل پر پیش آنے والی تکالیف، دشورایوں اور پریشانیوں سے بے نیاز ہر حاجی خشووع و خضو ع کے ساتھ اپنی عبادت و ریاضت میں مصروف رہتا ہے۔

درحقیقت حج کے سفر اور فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران پیش آمدہ تمام ترصعوبتوں اور ناگوار خاطر تکالیف کو نہایت خوشی، خندہ پیشانی اور وسعت قلبی کے ساتھ برداشت کرنے کا نام ہی حج ہے۔

حضور نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے کہ حج کے راستہ میں تکالیف اٹھانے کا جہاد میں تکالیفیں اٹھانے کے برابر جرو ثواب ہے۔ یہی حج کا فلسفہ اور اصل روح ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button