تارکین وطن
معافی ڈیلی میل کو نہیں عمران خان اور شہزاد اکبر کو مانگنی چاہئے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنمااصغر بٹ معروف سیاسی و سماجی و کاروباری شخصیت مسلم لیگ ن بیلجیئم نےکہا ہے کہ معافی ڈیلی میل کو نہیں عمران خان اور شہزاد اکبر کو مانگنی چاہئے،یہ معذرت مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے، شہباز شریف پر کسی قسم کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔
ڈیلی میل کی معافی سے صرف شہباز شریف نہیں بلکہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام سرخرو ہوئے ہیں۔ عمران خان اور شہزاد اکبر نے شریف خاندان پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کئے۔