تارکین وطن

9 ماہ سے بانی پی ٹی آئی کی آواز نہیں سامنے آرہی:چوہدری شکیل احمد گوہر

بیلجیئم(امن نیوز انٹرنیشنل)چوہدری شکیل احمد گوہرمتفقہ نامزد اُمیدوار برائے صدر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم ،ڈائریکٹر ”کوکو“ گروپ آف کمپنیز بیلجیئم نے امن نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 9 ماہ سے بانی پی ٹی آئی کی آواز نہیں سامنے آرہی، یہ بانی پی ٹی آئی کی عدالت پیشی میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں۔

توشہ خانہ کیس کو سماعت کےلئے لگا کر ملتوی کر دیا گیا، نکاح عدت والے کیس میں وکیل ہی سماعت کےلئے نہیں پہنچے، اب ان سے درخواست کی گئی ہے کہ نکاح کیس میں پیشی ہو، سپریم کورٹ میں نیب کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کا کہا گیا ہے، سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کروائی جا رہی ہے۔

ہم ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی مذمت کرتے ہیں۔جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز آڈیو لیکس کیس کی سماعت کی، اس پر انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے، کسی بھی تحقیق سے پہلے جسٹس بابر ستار کو جھوٹا قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، بابر ستار کے اوپر سوشل میڈیا پر جو مہم چلائی گئی اس سے سب با خبر ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button