کھیل وکھلاڑی

ورلڈکپ؛ پی سی بی نے دو وینیوز کی تبدیلی کیلئے باضابطہ درخواست دیدی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے دو لیگ میچوں کے مقامات کو تبدیل کرنے کی درخواست دیدی۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 20 اکتوبر کو بنگلورو میں آسٹریلیا اور 23 اکتوبر کو چنئی میں افغانستان سے شیڈول میچ کے مقامات کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا، بورڈ نے درخواست کی ہے کہ 20 اکتوبر کو بنگلورو آسٹریلیا کے بجائے افغانستان سے جبکہ 23 اکتوبر کو چنئی میں افغانستان کے بجائے آسٹریلیا میچ کروایا جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے درخواست کیلئے آئی سی سی کو کوئی ٹھوس وجہ فراہم نہیں کی تاہم وینیو کی تبدیلی دونوں میچوں میں پاکستان کو فیورٹ بناسکتی ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: ورلڈکپ2023؛ پاکستان نے میچوں کیلئے 3 ترجیحی مقامات بتادیئے

اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ آیا آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست کا جواب دیا ہے یا اس پر غور کررہے ہیں، پاکستان اپنے وارم اپ میچوں میں سے ایک میں افغانستان سے بھی کھیلنا ہے۔

مزید پڑھیں: ’’پاک بھارت ورلڈکپ میچ؛ نریندر مودی اسٹیڈیم میں کروانے پر تشویش ہے‘‘

آئی سی سی ایونٹس میں مقام کی تبدیلی کی بنیادی وجہ سیکیورٹی ہوتی ہے، جس کی ماضی میں بھی مثال ملتی ہے، سال 2016 کے ورلڈکپ کے دوران اصل شیڈول میں 19 مارچ کو بھارت اور پاکستان کا میچ دھرم شالہ میں تھا، لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے سخت حفاظتی یقین دہانی کی عدم موجودگی میں، میچ کو کولکتہ منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ورلڈکپ 2023؛ پاک بھارت مقابلہ کب ہوگا، دن تاریخ طے ہوگئی

ممکنہ شیڈول کے مطابق پاکستان 6 اکتوبر اور 12 کو کوالیفائر ٹیمز کے خلاف میدان میں اُترے گی، یہ دونوں میچز حیدرآباد دکن میں شیڈول ہیں۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے، جہاں پلیئرز کی سیکیورٹی کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کی بھارت روانگی حکومتی ’گرین سگنل‘ سے مشروط

اسی طرح قومی ٹیم 20 اکتوبر کو آسٹریلیا اور 23 اکتوبر کو افغانستان کے مدمقابل آنا جس پر پی سی بی نے وینیوز تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔

گرین شرٹس 27 اکتوبر کو چنائی میں جنوبی افریقہ، 31 اکتوبر کولکتہ میں بنگلہ دیش، 5 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلور اور 12 نومبر کو انگلیںڈ کے خلاف کولکتہ میں مدمقابل آئی گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button