سنچیتا اوگلے: بھارتی اداکارہ کی خودکشی کا افسوسناک واقعہ

بھارتی ٹیلی ویژن کی نوجوان اداکارہ سنچیتا اوگلے نے 22 سال کی عمر میں خودکشی کر کے اپنی زندگی ختم کر دی۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اس کے گھر میں واقعہ معلوم کیا اور موت کی تصدیق کی.
بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف نوجوان اداکارہ سنچیتا اوگلے نے محض 22 سال کی عمر میں مبینہ طور پر خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ شام اداکارہ کے گاؤں میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پیش آیا۔ پولیس کا ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے کہنا ہے کہ سنچیتا اوگلے نے اپنے کمرے کا دروازہ اندر سے بند کیا اور مبینہ طور پر ساڑھی کی مدد سے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان دے دی۔ اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے دروازہ توڑ کر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے متعلقہ ادارے کو بھیج دیا۔




