محرم الحرام کا نایاب چاند

ابوظہبی کی ‘الختم فلکیاتی رصد گاہ’ نے دن کی روشنی میں محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی پہلی نایاب تصویر ضبط کی۔ یہ منظر پیر کی صبح 11 بجے اماراتی وقت میں ریکارڈ ہوا، جب چاند سورج سے 5.4 ڈگری کے فاصلے پر تھا۔
بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے نئے اسلامی سال 1448 ہجری کے آغاز پر ایک تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے محرم الحرام کے چاند کی پہلی اور نایاب تصویر جاری کر دی۔ یہ نایاب منظر پیر کی صبح اماراتی وقت کے مطابق 11 بجے مرکز کی مشہور ‘الختم فلکیاتی رصد گاہ’ کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا، جس نے اسلامی مہینے کے آغاز کے چند ہی گھنٹوں بعد نئے نویلے ہلال کی پہلی جھلک دنیا کو دکھائی۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق مشاہدے کے وقت چاند سورج سے محض 5.4 ڈگری کے فاصلے پر تھا، جس کی وجہ سے دن کی روشنی میں بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا۔ یہ کامیابی نہ صرف اسلامی کیلنڈر کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے بلکہ فلکیاتی ٹیکنالوجی کے جدید امکانات کو بھی نمایاں کرتی ہے۔




