بین الاقوامی

ٹائٹن آبدوزمیں 4 بار سفر کرنے والے مسافر کے ہوشربا انکشافات

واشنگٹن: ٹائٹن آبدوز میں 4 بار سفر کرنے کا تجربہ رکھنے والے مسافر مائیک ریس نے بھی لاپتا آبدوز کی ایک خامی کا اعتراف کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹائٹن آبدوز میں سوار ہوکر ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے کے لیے جانے والے مسافر مائیک ریس نے بھی اپنے تجربات سے میڈیا کو آگاہ کیا۔

4 بار اوشن گیٹ کی ٹائٹن آبدوز میں سمندر کی گہرائیوں میں جانے والے مائیک ریس نے انکشاف کیا چاروں بار آبدوز کے باہر کی دنیا سے رابطے منقطع ہوئے تھے۔ یہ مسئلہ چاروں بار ہوا۔

Advertisement

مائیک ریس نے مزید بتایا کہ اس آبدوز میں ایک بار ٹائی ٹینک دیکھنے گیا تھا اور 3 مرتبہ دوسرے سفر کیے تھے اور ہر مرتبہ ہمارا رابطہ منقطع ہوا تھا۔

مائیک ریس کے مطابق جیسے ہی ہمارا رابطہ منقطع ہوتا تھا آبدوز کو فوری طور پر پانی کی سطح پر واپس لایا جاتا تھا۔ میں نے عملے کو ذمہ دار اور ماہر پایا۔

ٹائٹن آبدوز میں 4 بار سفر کرنے والے مسافر مائیک ریس نے یہ بھی کہا کہ اس قسم کی خرابی میں قصوروار آبدوز کو نہیں بلکہ گہرے پانی کو سمجھتا ہوں۔

یاد رہے کہ 18 جون کو 5 سیاحوں کے ساتھ ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے جانے والی آبدوز لاپتا ہوگئی تھی اور ایک اندازے کے مطابق اب اس میں صرف 2 گھنٹے کی آکسیجن باقی بچی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button