کھیل وکھلاڑی
بی سی سی آئی پر دولت کی لالچ میں کرکٹ کو نظرانداز کرنے کا الزام
ممبئی: بی سی سی آئی پر دولت کی لالچ میں کرکٹ کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد ہوگیا۔
آئی پی ایل کے فوری بعد انگلینڈ میں ٹیم کو ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست فاش ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ’’کم تنخواہوں کی وجہ سے سابق کرکٹرز سلیکشن کمیٹی کا حصہ نہیں بنتے‘‘
سابق کرکٹر دلیپ وینگسارکر نے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ 6، 7 برس کے دوران میں نے جو سلیکٹرز دیکھے ان کا کوئی ویژن ہی نہیں، نہ ہی مستقبل کی کوئی پلاننگ ہے، ایک مرتبہ شیکھردھون کو کپتان بنادیا گیا، آپ کس کو مستقبل کے قائد کیلیے گروم کررہے ہیں، یہ معلوم ہی نہیں ہے، آپ دنیا کے امیرترین کرکٹ بورڈ ہوں گے مگر کیا آپ کے پاس بنچ پاور ہے؟ آئی پی ایل کا انعقاد اور میڈیا رائٹس کی مد میں کروڑوں روپے کمانا ہی کامیابی نہیں ہے۔