کھیل وکھلاڑی

بھارت سے شکست کی بڑی وجہ ویزا حصول، فلائٹ کے مسئلے تھے، کوچ

قومی فٹبال ٹیم کے کوچ ٹوربین وٹاجوسکی نے ساف فٹبال چیمپئین شپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست پر ویزا حصول اور فلائٹ کے مسئلے کو خراب کارکردگی کا ذمہ دار ٹھہرادیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی فٹبال ٹیم کے کوچ ٹوربین وٹاجوسکی نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے محض ایک روز قبل بھارت کی جانب سے گرین شرٹس کو ویزے جاری کیے گئے، ماریشس میں کافی مسائل کا سامنا رہا بعدازاں پروازیں تاخیر سے پہنچی تو اسی روز روایتی حریف کیخلاف میچ بھی کھیلنا پڑا جس کا اثر انکی کاکردگی میں نظر آیا۔

انہوں نے کہا کہ ممبئی کے ائیرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس سے متعلق کچھ مسائل کی وجہ سے قومی ٹیم کو 9 بجے فلائٹ ملی جبکہ ٹیم دو مختلف حصوں میں پہنچی، ہماری پرفارمنس اچھی نہیں تھی لیکن اگلے میچوں میں بھرپور کارکردگی مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف ریڈ کارڈ پانے والی ہندوستانی کوچ کا بیان سامنے آگیا

واضح رہے کہ بنگلور کے سری کانتیراوا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دی تھی، جس میں بھارتی کپتان سنیل چھتری نے ہیٹرک اسکور کی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف ریڈ کارڈ پانے والی ہندوستانی کوچ کا بیان سامنے آگیا

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ستمبر 2018 میں آخری میچ کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے 1-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button