پاکستان میں بجلی کی قیمت 82 پیسے فی یونٹ تک بڑھ سکتی ہے

سی پی پی اے نے مئی 2026 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے بعد نیپرا میں درخواست دائر کی، جس سے بجلی کی قیمت 82 پیسے فی یونٹ تک بڑھ سکتی ہے۔ 12 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ ممکن، 30 جون کو سماعت۔
کراچی اور پورے پاکستان میں بجلی صارفین کو 82 پیسے فی یونٹ تک قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مئی 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کر دی ہے۔ اس درخواست پر نیپرا 30 جون کو سماعت کرے گا۔ اگر منظوری مل جاتی ہے تو صارفین پر تقریباً 12 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑ سکتا ہے۔ مئی کے دوران 12 ارب 63 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، اور اس عرصے میں بجلی کی اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ رہی۔ فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 8 روپے 43 پیسے تھا، جو بڑھنے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔




