رنویر سنگھ مستقبل میں اپنے برانڈ کے ساتھ کپڑوں کا بزنس کریں گے
ممبئی: بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں کپڑوں کا برانڈ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے اپنے کیریئر، شادی، فلموں اور زندگی کے دیگر تجربات پر کھل کر گفتگو کی ہے۔
اداکار سے جب سوال کیا گیا کہ کیا وہ مستقل میں اپنا کپڑوں کا برانڈ کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اداکار نے جواب دیا کہ وہ فی الحال اپنی فلموں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں جب میں کپڑوں کا برانڈ بناؤں گا اور ضرور بناؤں گا تو پھر میرا سارا وقت اور توانائی اسی پر صرف ہوگی۔
اداکار نے بتایا کہ وہ کسی بھی کام کو کرتے ہیں تو اس پر اپنا سو فیصد لگاتے ہیں اور اگر برانڈ بنایا تو اس پر سو فیصد سے بھی زیادہ محنت کروں گا۔
رنویر سنگھ نے بتایا کہ میرے ذہن میں ہمیشہ نئے آئیڈیا مچلتے رہتے ہیں، میں اپنے پہلے ڈیزائن کے رنگوں کی ترتیب بھی بنالی ہے لیکن اسے ابھی آپ کو نہیں بتاؤں گا۔