کھیل وکھلاڑی

سابق عالمی چیمپئین ویسٹ انڈیز ورلڈکپ کوالیفائر سے بھی باہر

کراچی: سابق عالمی چیمپئین ویسٹ انڈیز ورلڈکپ کوالیفائر سے بھی باہر ہو گئی۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے کوالیفائر راؤنڈ میں نیدرلینڈز نے دو مرتبہ عالمی چیمپئن رہنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز کو اعصاب شکن مقابلے کےبعد سپر اوور میں شکست دے دی۔

نیدر لینڈز سے میچ میں ویسٹ انڈیزنے 6 وکٹ پر 374 رنز بنائے، نکولس پوران104 ناٹ آئوٹ اور برینڈن کنگ 76 رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہے، ذوالفقار نے 2 وکٹیں لیں،جواب میں ڈچ الیون نے بھی 9 وکٹ پر 374 رنز بنا دیے، نیڈامینارو نے 111 اور ایڈورڈز نے 67 رنز کی اننگز کھیلیں، روسٹن چیس نے 3 شکار کیے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان اینجلو میتھیوز کو ورلڈکپ کوالیفائر ٹیم سے باہر کردیا گیا

سپراوور میں لوگان وان بیک کے لاٹھی چارج کی بدولت نیدرلینڈز نے وکٹ گنوائے بغیر 30 رنز اسکور کیے، حریف سائیڈ 2 وکٹ پر 8 رنز بنا پائی۔

قبل ازیں زمبابوے نے گروپ میں لگاتار چوتھی فتح پالی، میزبان الیون نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 408 کا بڑا مجموعہ حاصل کیا، سین ولیمز نے 101 گیندوں پر 174 رنز اسکور کیے، وکٹ کیپر جوئے لارڈ گومبی نے 78 رنز بنائے، سکندر رضا نے 27 بالز پر 48 رنز کی اننگز کھیلی، ریان برل نے 16 گیندوں پر 47 رنز اسکورکیے، امریکی بیٹنگ لائن 25.1 اوورز میں 104 رنز پر بکھرگئی، رچرڈ این گریوا اور سکندر رضا نے 2،2 وکٹیں لیں، تین بیٹرز رن آئوٹ ہوئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button