پاکستان

روبوٹ نے چین میں بھیک مانگی، ویڈیو وائرل

چین کے سچوان میں ایک ہیومنائیڈ روبوٹ نے سڑک کنارے بیٹھ کر شہریوں سے پیسے مانگنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ روبوٹ نے کیو آر کوڈ اور خیراتی کٹورا رکھا، ساتھ ہی بورڈ پر ‘ری چارجنگ کے لیے پیسے نہیں ہیں’ لکھا۔

چین کے صوبہ سچوان میں ایک ہومنائیڈ روبوٹ نے سڑک کنارے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شہریوں سے پیسے مانگنے کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ویڈیو میں روبوٹ کے سامنے ایک خیراتی کٹورا اور ڈیجیٹل پیمنٹ کے لیے کیو آر کوڈ رکھا ہوا دکھائی دیتا ہے، اور ساتھ میں ایک بورڈ پر لکھا ہے کہ ‘میرے پاس ری چارجنگ کے لیے پیسے نہیں ہیں، براہ کرم بجلی کی فیس کے لیے میری مدد کریں۔’ اس غیر متوقع منظر نے مقامی اور بین الاقوامی صارفین کی توجہ کھینچی، اور ٹیکنالوجی اور اخلاقی مسائل پر تبادلہ خیال کو جنم دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button