پاکستان
امریکی نائب صدر نے سوئٹزر لینڈ کا دورہ منسوخ کیا

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے سوئٹزر لینڈ کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا، جس سے امریکہ اور ایران کے ابتدائی مذاکرات مؤخر ہو گئے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے سوئٹزر لینڈ کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا، جس کے باعث سوئس شہر برگن اسٹاک میں آج ہونے والے امریکہ اور ایران کے ابتدائی مذاکرات مؤخر ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ کے مابین یہ اہم مذاکرات حال ہی میں طے پانے والی ایک مفاہمتی یادداشت کے تحت ہونا تھے، تاہم مذاکرات ابھی تیاری کے مرحلے میں ہیں اور لاجسٹک و انتظامی تفصیلات مکمل طور پر طے نہ ہونے کی وجہ سے نائب صدر کا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق فی الحال نائب صدر آج رات روانہ نہیں ہو رہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس دورے کو دوبارہ شیڈول کیا جا سکتا ہے۔




