پاکستان

غیر قانونی تعمیرات؛ سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی ایس بی سی اے کو طلب کرلیا

سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔

تحریری حکم نامے میں عدالت نے استفسار کیا کہ ایس بی سی اے کیوں غیر قانونی تعمیرات روکنے میں ناکام ہو رہی ہے؟ کیوں نہ غیر قانونی تعمیرات کا ذمہ دار ڈی جی ایس بی سی اے کو ٹھرایا جائے؟

Advertisement

تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات ختم نہ کی گئی تو حکم عدولی کے ذمہ دار ڈی جی ایس بی سی اے ہونگے۔ ایس بی سے اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات نہ روکنے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت سے قبل اگر ذمہ داروں کا تعین نہ ہوا تو تمام اراکین کمیٹی عدالت میں خود پیش ہوں۔

عدالت نے ڈی جی کی رپورٹ کو بھی غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں نہیں بتایا گیا کہ غیر قانونی تعمیرات کب تک مسمار کی جائیں گی۔ ان کے گیس، بجلی اور پانی کے کنکشنز کیوں نہیں ختم کئے گئے۔ ایس بی سی اے کے لئے مخصوص تھانے کے باوجود دیگر فورس کی کیوں ضرورت ہے؟ یہ تمام وضاحتیں رپورٹ کا حصہ ہونی چاہئیں۔ آئندہ سماعت سے قبل غیر قانونی تعمیرات مسمار کی جائیں۔

عدالت نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو 17 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button