تارکین وطن
ملک کے مسائل کا حل جلد شفاف انتخابات کے انعقاد میں ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنما یاسر بھدر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ ملک کے مسائل کا حل جلد شفاف انتخابات کے انعقاد میں ہے۔
کرپٹ مافیا نے 8ماہ میں خوشحال پاکستان کو مسائلستان بنا دیا ہے ،23کروڑ 70 لاکھ کے ملک کا ہر روز ایک نئی دلدل میں دھنس رہا ہے۔
زرمبادلہ صرف 2 ممالک کے امانتوں کے علاوہ اپنے ڈیڑھ ارب ڈالر رہ گئے ہیں، خوراک مہنگی ہونے سے 2کروڑ سے زائد عوام خط غربت سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔