شوبز

ایک شخص سالوں تک شادی کرنے کیلئے تنگ کرتا رہا، کبریٰ خان

کراچی: اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کچھ عرصہ قبل ایک شخص 3 سال تک شادی کرنے کیلئے منانے کی کوشش کرتا رہا۔

پاکستان شوبز کی نامور اداکارہ کبریٰ خان نے ایک پروگرام میں بتایا کہ انہیں ایک شخص نے سالوں تک رشتہ بھیجنے کیلئے بےحد تنگ کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس شخص نے مجھے واٹس ایپ پر پیغام بھیجا اور بتایا کہ وہ مجھے پسند کرتا ہے اور مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے اس لئے میرے گھر رشتہ لے کر آنا چاہتا ہے۔

Advertisement

کبریٰ نے بتایا کہ انہوں نے اس شخص کی پیشکش قبول نہیں کی اور انکار کر کے اس کا نمبر بلاک کردیا تاہم اس کے بعد اس شخص نے نئے نمبر سے پھر پیغام بھیجا اور یوں اس کا چاچا ماما، اماں، بہن سب ہی کبریٰ کو میسج کرنے لگے پھر اداکارہ نے تنگ آکر اپنا نمبر ہی تبدیل کر لیا۔

شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اکیلے رہنا چاہتی ہیں اور جو آزادی اکیلے رہنے میں ہے وہ کسی کے ساتھ رہنے میں نہیں ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button