پاکستان
ایف بی آر کے دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے

ایف بی آر کے تمام دفاتر 27 اور 28 جون کو معمول کے مطابق کام کریں گے، جبکہ 30 جون تک ٹیکس وصولی آدھی رات تک جاری رہے گی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے تمام دفاتر 27 اور 28 جون کو مکمل طور پر کھلے رہیں گے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ 28 جون کو رات 8 بجے تک اور 30 جون کو رات 12 بجے تک کام جاری رہے گا۔ تمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز 30 جون تک ٹیکس وصولی کا عمل آدھی رات تک جاری رکھیں گے۔ یہ اقدام ٹیکس دہندگان کو ادائیگیوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ہے۔




