بین الاقوامی
نیٹو کے سربراہ جینز اسٹولٹن برگ کی مدت ملازمت میں توسیع
بروسلز: 31 ملکی فوجی اتحاد نیوٹو نے فیصلہ کیا ہے کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کو مزید ایک سال کیلئے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹولٹن برگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ نیٹو اتحاد کی جانب سے میری سیکرٹری جنرل کی حیثیت یکم اکتوبر 2024 تک برقرار رکھنے کے فیصلے پر مجھے خوشی اور فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپ اور شمالی امریکہ کے درمیان اس اتحاد نے تقریباً 75 سالوں سے ہماری آزادی اور سلامتی کو یقینی بنایا ہے اور اب کی خطرناک دنیا میں ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ اہم ہوگیا ہے۔
ناروے کے سابق وزیر اعظم اسٹولٹن برگ 2014 سے نیٹو کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں۔ ان کی مدت ملازمت گزشتہ سال ختم ہونے والی تھی لیکن فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد اس کی میعاد کو بڑھایا گیا ہے۔