بھارتی میڈیا نے شاہ رُخ خان کی ناک کی سرجری کی تردید کردی
ممبئی: بھارتی میڈیا نے فلم اسٹار شاہ رُخ خان کی ناک کی سرجری کی خبروں کی تردید کردی۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہ رُخ خان امریکہ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوئے ہیں اور اس کے نتیجے میں ان کی ناک پر گہری چوٹ آئی ہے۔
بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ کنگ خان کی ناک کی سرجری کی گئی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar)
تاہم اب بھارتی میڈیا نے خود ہی ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رُخ خان کسی حادثے کا شکار نہیں ہوئے نہ ہی کوئی سرجری ہوئی ہے جبکہ ائیرپورٹ سے واپسی پر ان کی ناک پر کسی قسم کی کوئی پٹی بھی نہیں ہے۔
یاد رہے کہ سرجری سے متعلق خبروں پر شاہ رُخ یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی تھی۔
تاہم اب بھارتی میڈیا نے شاہ رُخ خان کے قریبی زرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کنگ خان کی کوئی سرجری نہیں ہوئی۔