گھر کی غیر قانونی تعمیر؛ نیمار پر 3.3 ملین ڈالر جرمانہ
برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار جونئیر پر گھر کی غیر قانونی تعمیر پر 3.3 ملین ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق ریوڈی جنیرو کے قریب اپنی حویلی میں غیر قانونی جھیل تعمیر کرنے پر 3.3 ملین ڈالر (91 کروڑ 41 لاکھ) جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
کونسل سیکرٹریٹ نے کہا کہ “کھلاڑی کی حویلی میں ایک مصنوعی جھیل کی تعمیر میں ماحولیاتی خلاف ورزیوں” جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
Advertisement
منگاراتیبا علاقہ سیاحوں میں مقبول ہے جوکہ ریو شہر سے 130 کلومیٹر (80 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔
مزید پڑھیں: نیمار کے گھر کی تعمیرروک دی گئی، ایک ملین ڈالر جرمانے کا امکان
گزشتہ دنوں تعمیراتی کام رکوانے گئے تو نیمار کے والد ڈی سلوا سانتوس نے رکاوٹ ڈالنے کے ساتھ حکام سے بدتمیزی بھی کی، جس پر انہیں حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔
دوسری جانب برازیل فٹبال ٹیم کے کپتان نیمار جونئیر کے بعد جرمانے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے 20 دن کا وقت ہے۔
برازیلین میڈیا کا کہنا ہے کہ نیمار نے حویلی میں پارٹی کی میزبانی کی تھی جبکہ احکامات کے باوجود جھیل میں نہایا گیا جبکہ نیمار کے پریس آفس نے خبروں پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔